لندن(نیوزڈیسک)
آپ نے کچھ عرصہ قبل ایک لباس کے رنگ اور آنکھوں کے دھوکے کے بارے میں پڑھا ہوگا
لیکن اب ایک اور ’نظروں کا دھوکہ‘آپ کا منتظر ہے۔ یہ تصویر حال ہی میں انٹرنیٹ کے
صارفین کی توجہ حاصل ہونے میں کامیاب ہوئی ہے جس میں ایک خاتون کی نیگیٹیو کی طرح
کی تصویر بنائی گئی ہے۔ اس تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ اگر آپ 15سیکنڈ تک اس خاتون
کے ناک پر دیکھیں، جہاں ایک نشان بھی لگا ہے تو کچھ دیر بعد ساتھ والی خالی جگہ
میں آپ کو ایک خوبصورت لڑکی کی تصویر نظر آئے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ
نظروں کے اس دھوکے کو negative afterimageکا
نام دیا جاتا ہے جس میں ہماری آنکھوں کے خلیے دماغ کو ایک سگنل بھیجتے ہیں۔ماہر
چشم ڈاکٹر جونو کم کا کہنا ہے کہ یہ معلومات ہماری آنکھیں تین متضاد نیوران کے
ذریعے دماغ تک پہنچاتی ہیں ،ہمارا دماغ اور آنکھیں مختلف رنگوں کے نیوران کو شناخت
کرتے ہیں ۔اس تصویر میں نیلا رنگ ہونے کی وجہ سے آنکھیں دھوکے اور تھکاوٹ کا شکار
ہوتی ہیں اور رد عمل میں ایک پیلے رنگ کی تصویر بالکل ساتھ والے خانے میں چند
سیکنڈ کے لئے ظاہر ہوتی ہے یا ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ وہاں کسی خوبصورت لڑکی کی
تصویر ہے۔